2 فروری 2014 - 20:30
کتھرین اشٹائن: ایران کے ساتھ مذاکرات کا اگلا مرحلہ سخت و دشوار ہوگا

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی اور گروپ 1+5 کی سربراہ کتھرین اشٹائن نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا اگلا مرحلہ سخت و دشوار ہوگا اور ممکن ہے کہ مذاکرات کی مدت میں 6 ماہ سے زائد عرصہ لگ جائے۔

ابنا: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی اور گروپ 1+5 کی سربراہ کتھرین  اشٹائن نے وال اسٹریٹ جنرل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا اگلا مرحلہ سخت و دشوار ہوگا اور ممکن ہے کہ مذاکرات کی مدت میں 6 ماہ سے  زائد عرصہ لگ  جائے۔ کتھرین اشٹائن نے کہا کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان جامع  اور نہائی مذاکرات کافی دشوار ہوں گے اور اس میں 6 ماہ سے زآئد عرصہ لگ سکتا ہے اس نے کہا کہ ایران کو یقین دلانا ہوگا کہ اس کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے اس نے کہا کہ ہم سب مختصر مدت میں قابل توجہ نتائج کی توقع رکھتے ہیں۔

.......

/169